اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پاکستان جاپان سکیورٹی ڈائیلاگ(پولیٹیکل،ملٹری ڈائیلاگ) کا چھٹا دورجمعہ کو ٹوکیو میں منعقد ہوا، پاکستان کی نمائندگی ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیاءپیسفک ) امتیاز احمد اور جاپان کی نمائندگی جاپان کی وزارت خارجہ کے شعبہ جنوب مشرقی اور جنوب مغرب ایشیائی معاملات کے ڈائریکٹر جنرل شی جیکی تکائزیکی نے کی ۔پاکستان اور جاپان کے درمیان پولیٹیکل ملٹری ڈائیلاگ ایک اہم فورم ہے جس میںدو طرفہ …
پاکستان جاپان سکیورٹی ڈائیلاگ کا چھٹا دور، دو طرفہ سکیورٹی تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پاکستان جاپان سکیورٹی ڈائیلاگ(پولیٹیکل،ملٹری ڈائیلاگ) کا چھٹا دورجمعہ کو ٹوکیو میں منعقد ہوا، پاکستان کی نمائندگی ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیاءپیسفک ) امتیاز احمد اور جاپان کی نمائندگی جاپان کی وزارت خارجہ کے شعبہ جنوب مشرقی اور جنوب مغرب ایشیائی معاملات کے ڈائریکٹر جنرل شی جیکی تکائزیکی نے کی ۔پاکستان اور جاپان کے درمیان پولیٹیکل ملٹری ڈائیلاگ ایک اہم فورم ہے جس میںدو طرفہ سکیورٹی سے متعلق امور بارے تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور مختلف دو طرفہ بات چیت کے عمل میں سیاسی اقتصادی اور سکیورٹی کے امور کے تمام پہلوﺅں کا احاطہ اس بات چیت کے عمل کا حصہ ہے۔ ڈائیلا گ کے دوران دو طرفہ سکیورٹی تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا ۔دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات ہیں جو کسی بھی تاریخی بوجھ سے پاک ہیں ۔دونوں ممالک کے مابین وسیع تر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔دونوں ممالک نے متعلقہ خطوں میں پیدا ہوتی سکیورٹی صورتحال سمیت کثیر الجہت سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ایڈیشنل سیکرٹری ایشیاءپیفسک نے امن و استحکام کے لئے افغان قیادت کی کوشیشں بڑھانے میں مدد کے لئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم اور انسانی حقوقی کی خلاف ورزی پر روشنی ڈالی اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے اس کے حل اور بھارت کو ظلم و جبر سے روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔








