اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے یوگنڈا میں ہونے والے اے اے ایل سی او کے 63ویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتا ہے اور حقِ خود ارادیت کے اصول کی …
پاکستان جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتا ہے ، بیرسٹر عقیل ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے یوگنڈا میں ہونے والے اے اے ایل سی او کے 63ویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتا ہے اور حقِ خود ارادیت کے اصول کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
بیرسٹر عقیل نے ترقی پذیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کو اجاگر کیا اور بین الاقوامی معاشی و قانونی نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے ڈیجیٹل گورننس، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا پروٹیکشن میں ترقی پذیر ممالک کے کردار کو اہم قرار دیا۔اجلاس کے موقع پر بیرسٹر عقیل ملک نے سعودی عرب کے وزیرِ مملکت اور صومالیہ کے وزیرِ انصاف سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ قانونی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








