پاکستان خطے کا محفوظ اور کم لاگت ڈیجیٹل گیٹ وے بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، شزہ فاطمہ خواجہ

باکو۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ کانفرنس کے موقع پر چین کے وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نائب وزیر ژانگ یون منگ سے ملاقات کی۔ وزارت آئی ٹی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شزہ فاطمہ خواجہ نے ملاقات میں پاک چین ڈیجیٹل سلک روڈ کو سی پیک کے اگلے اہم مرحلے کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں …

باکو۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ کانفرنس کے موقع پر چین کے وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نائب وزیر ژانگ یون منگ سے ملاقات کی۔ وزارت آئی ٹی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شزہ فاطمہ خواجہ نے ملاقات میں پاک چین ڈیجیٹل سلک روڈ کو سی پیک کے اگلے اہم مرحلے کے طور پر اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا محفوظ اور کم لاگت ڈیجیٹل گیٹ وے بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شز ہ فاطمہ خواجہ نے 5G/6G، ہارڈویئر مینوفیکچرنگ اور آئی سی ٹی کمپوننٹس میں مشترکہ منصوبوں کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے عالمی ٹیک سورسنگ میں Systemic Diversity Barrier کے خاتمے کے لئے پاک چین مشترکہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے چین کے “انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ” ماڈل کے تحت پاکستان کی صنعتی ڈیجیٹل اپ گریڈیشن کی تجویز دی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے سائبر سکیورٹی، اے آئی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں دوطرفہ ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر پاک–چین فائبر کے ذریعے پاکستان کو علاقائی ڈیٹا ٹرانزٹ ہب بنانے کے لئے تکنیکی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے ڈیجیٹل تعاون میں مزید مضبوط شراکت دار بننے پر اتفاق کیا۔