پاکستان دنیا میں دوبارہ ابھر رہا ہے‘ امن، توانائی اور معیشت حکومت کی ترجیحات ہیں‘ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

پاکستان دنیا میں دوبارہ ابھر رہا ہے‘ امن، توانائی اور معیشت حکومت کی ترجیحات ہیں‘ ملک کے دشمن انتشار کے ذریعہ ہماری کامیابیوں کا رول بیک چاہتے ہیں ‘ محرم الحرام میں سب کا فرض ہے کہ فساد پھیلانے والوں پر نظر رکھیں، انتشار پھیلانے والوں سے رعایت نہیں کی جائیگی ‘ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نارووال ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے …

پاکستان دنیا میں دوبارہ ابھر رہا ہے‘ امن، توانائی اور معیشت حکومت کی ترجیحات ہیں‘ ملک کے دشمن انتشار کے ذریعہ ہماری کامیابیوں کا رول بیک چاہتے ہیں ‘ محرم الحرام میں سب کا فرض ہے کہ فساد پھیلانے والوں پر نظر رکھیں، انتشار پھیلانے والوں سے رعایت نہیں کی جائیگی ‘ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

نارووال ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں دوبارہ ابھر رہا ہے‘ امن، توانائی اور معیشت حکومت کی ترجیحات ہیں‘ ملک کے دشمن انتشار کے ذریعہ ہماری کامیابیوں کا رول بیک چاہتے ہیں ‘ محرم الحرام میں سب کا فرض ہے کہ فساد پھیلانے والوں پر نظر رکھیں، انتشار پھیلانے والوں سے رعایت نہیں کی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم برداشت ، رواداری اور احترام کے ذریعہ ہی مضبوط معاشرہ بن سکتے ہیں‘ اپوزیشن کے پاس کیچڑ اچھالنے کے علاوہ کچھ نہیں بچا‘ عمران خان کو ہر چیز ستیاناس اور بیڑہ غرق نظر آتی ہے‘ پاکستان 2017 میں 2013 سے کہیں بہتر ہے‘ ملک بحرانوں سے نکل رہا ہے‘ الیکشن اگست 2018 میں ہونگے‘ ادھر ادھر کے بیانات کی بجائے اپوزیشن کو انتخابی قوانین پر سنجیدگی دکھانی چاہیے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply