سوات ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے دہشتگردی کے خاتمہ کی جدوجہدجاری رکھنے کے اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اورانکے مذموم عزائم کوناکام بنایاجائے گا، فوجیوں کی بہادری ، بلند عزم اورحوصلہ سے پوری قوم مضبوط ہوئی ہے۔ وہ منگل کو سوات میں دھماکا کے زخمیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ پشاور کے …
پاکستان دہشتگردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا ، فوجیوں کی بہادری ، بلند عزم اورحوصلہ سے پوری قوم مضبوط ہوئی ہے،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان

مزید خبریں
سوات ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے دہشتگردی کے خاتمہ کی جدوجہدجاری رکھنے کے اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اورانکے مذموم عزائم کوناکام بنایاجائے گا، فوجیوں کی بہادری ، بلند عزم اورحوصلہ سے پوری قوم مضبوط ہوئی ہے۔ وہ منگل کو سوات میں دھماکا کے زخمیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ پشاور کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ وزیر دفاع نے زخمی سکیورٹی اہلکاروںسے انکی صحت کے بارے میں دریافت کیا اورانکی جرات اوربہادری کوسراہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشتگردی کوجڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کررکھاہے۔ وفاقی وزیر نے ٹراماسنٹر میں اپنی نوعیت کی شاندار طبی خدمات و سہولیات اورطبی عملہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ وزیر دفاع کوہاٹ میں کیپٹن جاذب رحمان شہید کے گھر بھی گئے اورشہید کے والدین اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔ اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہیںاور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کے عزم کااظہارکیا۔وفاقی وزیر نے 9ڈویژن کے شہداء کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی۔








