اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا جو رواں سال مارچ میں منعقد ہو گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم میں پاکستان کے علاوہ ایران، ترکی، افغانستان، آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ ان ممالک کی اس تنظیم کا سربراہ اجلاس یکم مارچ کو پاکستان میں ہو گا۔ اس تنظیم کا آخری …
پاکستان رواں سال مارچ میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا جو رواں سال مارچ میں منعقد ہو گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم میں پاکستان کے علاوہ ایران، ترکی، افغانستان، آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ ان ممالک کی اس تنظیم کا سربراہ اجلاس یکم مارچ کو پاکستان میں ہو گا۔ اس تنظیم کا آخری سربراہ اجلاس 2012ءمیں منعقد ہوا۔








