اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) پاکستان رواں سال کے آخر میں پہلی مرتبہ ساﺅتھ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ میں اخراجات کے تخمینے کےلئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ڈیڑھ کروڑ روپے بجٹ پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھجوایا ہے۔ تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کے اخراجات فیڈریشن برداشت کرے گی۔ بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری …
پاکستان رواں سال کے آخر میں پہلی مرتبہ ساﺅتھ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) پاکستان رواں سال کے آخر میں پہلی مرتبہ ساﺅتھ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ میں اخراجات کے تخمینے کےلئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ڈیڑھ کروڑ روپے بجٹ پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھجوایا ہے۔ تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کے اخراجات فیڈریشن برداشت کرے گی۔ بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ ساﺅتھ ایشین فیڈریشن نے پاکستان کو پہلی مرتبہ ساﺅتھ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی دی ہے۔ چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں میزبان پاکستان ‘ بھارت ‘سری لنکا ‘ افغانستان ‘نیپال ‘ برما کے مرد اور خواتین سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔









