پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے سائیکلنگ کے فروغ اور ترقی میں تاریخی سنگ میل حاصل کر لیا

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) نے کوچنگ کے شعبہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کی سائیکلنگ کی تاریخ میں پہلی بار تسلیم شدہ یو سی آئی لیول 3 کوچنگ ڈپلومہ ایک پاکستانی پروفیشنل ہارون جنرل نے حاصل کیا ہے۔ہارون نے پاکستان میں سائیکنگ میں افرادی حیثیت کے حامل یو سی آئی ورلڈ سائیکلنگ سینٹرآئیگل، سوئٹزرلینڈ میں یکم …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) نے کوچنگ کے شعبہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کی سائیکلنگ کی تاریخ میں پہلی بار تسلیم شدہ یو سی آئی لیول 3 کوچنگ ڈپلومہ ایک پاکستانی پروفیشنل ہارون جنرل نے حاصل کیا ہے۔ہارون نے پاکستان میں سائیکنگ میں افرادی حیثیت کے حامل یو سی آئی ورلڈ سائیکلنگ سینٹرآئیگل، سوئٹزرلینڈ میں یکم سے 23 اکتوبر تک منعقدہ یو سی آئی لیول 3 کوچنگ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ کامیابی پی سی ایف کی تکنیکی صلاحیتوں اور طویل مدتی کارکردگی کی بہتری کے نقطہ نظر سے ایک اہم اضافہ کی نشاندہی کرتی ہے۔

یو سی آئی لیول 2 کے کوچ اور نیشنل کمشنر کے طور پر اپنی سابقہ ​​اسناد کی بنیاد پر ہارون کی کامیابی ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے مسلسل حصول اور ملک میں سائیکلنگ کی ترقی کے لئے دن رات کوشش اور ملک میں سائیکلنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ہارون کو اس لیول 3 کوچ پر مبارکباد پیش کرتی ہے جو کوچنگ کے معیار کو مضبوط کرتا ہے، کھلاڑیوں کی ترقی اور عالمی بہترین طریقوں کے ساتھ پی سی ایف کی صف بندی کو آگے بڑھاتا ہے۔

صدر سید اظہر علی شاہ کی قیادت میں سائیکلنگ کے فروغ کے لئے اسلام آباد سپورٹس بورڈ میں سائیکلنگ کلب کی بنیاد رکھی گئی ہے جس کے لئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے تعاون سے 300 سائیکلیں چائنہ سے در آمد کی گئی ہیں جو اسلام آباد کے سکول اور کالج کے طلباء کے لئے فری ہوں گی اور وہ ان سائیکلوں کو استعمال کریں گے۔