پاکستان سرمایہ کاری کیلئے انتہائی پرکشش ملک ہے، افتخار علی ملک

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) کاروباری برادری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے ساتھ باہمی تجارتی حجم کو بارہ گنا تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین وسائل سے مالامال ہونے کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کاری کیلئے انتہائی پرکشش ملک ہے۔ پاک یو ایس بزنس کونسل کے بانی چیئرمین، سینئر نائب صدر سارک چیمبر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) کاروباری برادری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے ساتھ باہمی تجارتی حجم کو بارہ گنا تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین وسائل سے مالامال ہونے کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کاری کیلئے انتہائی پرکشش ملک ہے۔ پاک یو ایس بزنس کونسل کے بانی چیئرمین، سینئر نائب صدر سارک چیمبر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے باہمی تجارت میں اضافے اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ افتخار ملک نے کہا کہ غیر ملکی کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کے سٹریٹجک محل وقوع اور یہاں میسر اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور امریکہ کی حکومتیں اقتصادی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں لہذا دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری پر مذاکرات کو با معنی اور مبنی بر نتائج ہونا چاہئے۔ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور ایک ملین سے زائد پاکستانی امریکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ میں توانائی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو بہتر بنانے کی بہترین صلاحیت ہے۔ دونوں حکومتوں کو کاروباری اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

Leave a Reply