پاکستان سروسز لمیٹڈ کے منافع میں 7 سال کے دوران دو گنا اضافہ

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ 7 سال کے دوران پاکستان سروسز لمیٹڈ (پی ایس ایل) کے منافع میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ پی ایس ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2011ءکے دوران کمپنی کے منافع میں 7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جو مالی سال 2012ءکے دوران 8 فیصد، مالی سال 2013ءمیں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ 7 سال کے دوران پاکستان سروسز لمیٹڈ (پی ایس ایل) کے منافع میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ پی ایس ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2011ءکے دوران کمپنی کے منافع میں 7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جو مالی سال 2012ءکے دوران 8 فیصد، مالی سال 2013ءمیں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2014ءکے دوران کمپنی کا منافع گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 24 فیصد، مالی سال 2015ءمیں 27 فیصد، مالی سال 2016ءکے دوران 33 فیصد اور مالی سال 2017ءکے دوران کمپنی کے منافع میں 43 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح گذشتہ سات سال کے دوران ہوٹلنگ اور صارفین کو عارضی رہائشی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی پی ایس ایل کے عمومی منافع میں تقریباً دو گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply