پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو برداشت کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو برداشت کا عالمی دن منایا گیا۔اس دن کا مقصد مختلف ثقافتوں، مذاہب، نسلوں اور سماجی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان رواداری، احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں اور متعلقہ سرکاری محکموں کی جانب سے امن اور تعاون کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے سیمینارز، ورکشاپس اور آگاہی …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو برداشت کا عالمی دن منایا گیا۔اس دن کا مقصد مختلف ثقافتوں، مذاہب، نسلوں اور سماجی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان رواداری، احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان میں تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں اور متعلقہ سرکاری محکموں کی جانب سے امن اور تعاون کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے سیمینارز، ورکشاپس اور آگاہی مہمات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ماہر نے کہا کہ برداشت اور باہمی سمجھ بوجھ نہ صرف سماجی ہم آہنگی کے لیے ضروری ہیں بلکہ یہ پاکستان میں امن، سماجی ترقی اور انسانی حقوق کی بنیاد بھی ہیں۔