اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی یوم کار خیر(انٹرنیشنل ڈے آف چیرٹی) 5ستمبر جمعہ کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر کار خیر اور اس سے وابستہ غیر سرکاری تنظیموں، شخصیات کی حوصلہ افزائی کرنا اور کار خیر کے فروغ کے اقدامات اور شعور اجاگر کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2012ء میں …
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی یوم کار خیر جمعہ کو منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی یوم کار خیر(انٹرنیشنل ڈے آف چیرٹی) 5ستمبر جمعہ کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر کار خیر اور اس سے وابستہ غیر سرکاری تنظیموں، شخصیات کی حوصلہ افزائی کرنا اور کار خیر کے فروغ کے اقدامات اور شعور اجاگر کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2012ء میں اپنے 67 ویں سیشن کے ایجنڈا آئٹم نمبر 15 کی قرارداد نمبر 105/67 کے تحت مدر ٹریسا کے یوم وفات پر یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی تھی جس کے بعد 2013ء میں اس دن کو منانے کی ابتدا ہوئی اور ہر سال 5 ستمبر کو یہ دن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم کار خیر کی مناسبت سے مختلف سرکاری، غیر سرکاری، نجی و فلاحی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔








