پاکستان سمیت دنیا بھر میں سکاوٹس کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو سکاوٹس کا عالمی دن منایا گیا۔ یہ دن سکاوٹ تحریک کے بانی رابرٹ اسٹیفن سن اسمتھ بیڈن پاول کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ہر سال دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ سکاؤٹ تحریک سکول کے بچوں کی ایک رضاکارانہ، غیر سیاسی اور تعلیمی تحریک ہے جس کا مقصد معاشرے میں بہتری لانا ہے۔ سکاوٹ سرگرمیاں جسمانی اور ذہنی …

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو سکاوٹس کا عالمی دن منایا گیا۔ یہ دن سکاوٹ تحریک کے بانی رابرٹ اسٹیفن سن اسمتھ بیڈن پاول کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ہر سال دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ سکاؤٹ تحریک سکول کے بچوں کی ایک رضاکارانہ، غیر سیاسی اور تعلیمی تحریک ہے جس کا مقصد معاشرے میں بہتری لانا ہے۔

سکاوٹ سرگرمیاں جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ عالمی یوم سکائوٹس کی مناسبت سے ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہڑوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا تا کہ عام آدمی کو سکائوٹنگ کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے۔