پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد لسانی اور ثقافتی تنوع اور کثیر اللسانی کا فروغ ہے تاکہ مادری زبانوں کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔ لسانی تنوع ہمیشہ سے ہماری تہذیب کے بنیادی ستونوں میں سے ایک رہا ہے۔ دنیا کے تقریباً 200 ممالک میں مختلف زبانیں بولنے والے …

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد لسانی اور ثقافتی تنوع اور کثیر اللسانی کا فروغ ہے تاکہ مادری زبانوں کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔ لسانی تنوع ہمیشہ سے ہماری تہذیب کے بنیادی ستونوں میں سے ایک رہا ہے۔ دنیا کے تقریباً 200 ممالک میں مختلف زبانیں بولنے والے اور مختلف قومی ثقافتوں سے وابستہ لوگ ہر سال 21 فروری کو مادری زبانوں کے عالمی دن کے طور پر مناتے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف افراد اور تنظیمیں مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز ، ورکشاپس اور مختلف تقریبات کا انعقاد کرتی ہیں تاکہ اس دن کی اہمیت بارے شعور اجاگر کیا جا سکے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ”یونیسکو“نے 1999 میں 21 فروری کو ”مادری زبانوں کا عالمی دن“ قرار دیا تھا۔ 21 فروری 2000 سے یہ دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور ادبی اداروں، تنظیموں کے زیر انتظام مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور عام آدمی کو ماں بولی کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا۔