اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماﺅں کا عالمی دن منایا گیا اور اپنی ماں سے محبت کا اظہار کیا گیا۔ ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں ماﺅں کو پھول اور تحائف پیش کئے گئے اور معاشرے کی تعمیر میں ماﺅں کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ ماں ہمارے دلوں میں بستی ہے اور بچے ماں سے اپنے مسائل …
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماﺅں کا عالمی دن منایا گیا ، ماﺅں کو پھول اور تحائف پیش کئے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماﺅں کا عالمی دن منایا گیا اور اپنی ماں سے محبت کا اظہار کیا گیا۔ ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں ماﺅں کو پھول اور تحائف پیش کئے گئے اور معاشرے کی تعمیر میں ماﺅں کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ ماں ہمارے دلوں میں بستی ہے اور بچے ماں سے اپنے مسائل اور مشکلات کا تبادلہ کر کے دل کا بوجھ کم کرتے ہیں اور پوری دنیا میں سب سے بڑا سہارا اور حمایت ماں کا ہی ہوتا ہے، ماں اپنے دکھ اور تکالیف سہ کر بھی اپنے بچے کو ہر آزمائش فراہم کرنے کے لئے تگ و دو کرتی رہتی ہے۔ پیغمبر آخری الزمان حضرت محمد کا فرمان ہے کہ جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے۔ امریکی رہنما ابراہام لنکن کہتے تھے کہ مجھے میری ماں کی دعائیں یاد ہیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہیں اور تمام عمر مجھے ڈھال بن کر تحفظ دیتی رہی ہیں۔ ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور ماں سے مضبوط رشتے سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا گیا اور ماں کی عظمت اور توقیر کو سلام پیش کیا گیا۔








