پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن (کل) منایا جائے گا

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن (کل) 29 نومبر جمعہ کو منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا۔ ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی فوج کے خلاف …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن (کل) 29 نومبر جمعہ کو منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا۔ ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی فوج کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور ملک بھر کی جامع مساجد میں جمعة المبارک کے اجتماعات میں فلسطینی مسلمانوں کی فتح و نصرت کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونے و الا مسئلہ فلسطین برس ہا برس گزر جانے کے بعد بھی حل نہ ہو سکا ہے۔ اقوام متحدہ1947ءسے فلسطین میں امن کیلئے کوشاں ہے لیکن اسرائیلی فوج کے روز بروز بڑھتے مظالم کے باعث فلسطین کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔