اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے عزم کے اعادہ ، عالمی برادری کا ضمیر جنجھوڑنے کے لئے یوم یکجہتی کشمیر پیر کو روایتی جوش وخروش اور بھرپور انداز میںمنا یا گیا۔یوم یکجہتی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی، صبح 10بجے کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کے لئے ایک …
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کمشیر منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے عزم کے اعادہ ، عالمی برادری کا ضمیر جنجھوڑنے کے لئے یوم یکجہتی کشمیر پیر کو روایتی جوش وخروش اور بھرپور انداز میںمنا یا گیا۔یوم یکجہتی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی، صبح 10بجے کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں، پاکستان کو کشمیر سے ملانے والے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں۔ آزاد کشمیر کونسل اور قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے خطاب کیا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ مرکزی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر مملکت ممنون حسین نے کی








