اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان غالب رہا،کے ایس ای 100 انڈکس میں 195.91 پوائنٹس کااضافہ ہوا،انڈکس 320033.21 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوںکے دوران 12 کروڑ،70 لاکھ،65 ہزار،527 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5.024 ارب روپے تھی۔مجموعی طورپر328 کمپنیوں کے حصص کی خریدوفروخت ہوئی،192 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،118 میں کمی اور18 کمپنیوں …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،کے ایس ای 100 انڈکس میں 195.91 پوائنٹس اضافہ،انڈکس 320033.21 پوائنٹس پربند
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان غالب رہا،کے ایس ای 100 انڈکس میں 195.91 پوائنٹس کااضافہ ہوا،انڈکس 320033.21 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوںکے دوران 12 کروڑ،70 لاکھ،65 ہزار،527 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5.024 ارب روپے تھی۔مجموعی طورپر328 کمپنیوں کے حصص کی خریدوفروخت ہوئی،192 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،118 میں کمی اور18 کمپنیوں کے حصص میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،حیسکول پیٹرول کے ایک کروڑ،19 لاکھ، 38 ہزار، 500 حصص کالین دین ہوا، فی حصص قیمت 15.50 روپے رہی، کے الیکٹرک کے ایک کروڑ، 5 لاکھ، 49 ہزار، 500 حصص کی خریدوفروخت ہوئی اورفی حصص قیمت 2.88 روپے رہی، میپل لیف کے ایک کروڑ، ایک لاکھ، 63 ہزارحصص کالین دین ہوا اورفی حصص قیمت 23.83 روپے رہی۔رفحان میز کی قیمت میں سب سے زیادہ 160.81 روپے کااضافہ ہواجس کے بعد فی حصص قیمت 6550 روپے ہوگئی، فلپ موریس پاکستان کے فی حصص قیمت میں 61.05 روپے کا اضافہ ہوا اورفی حصص قیمت1960 روپے تک پہنچی۔بھانیروٹیکس کی فی حصص قیمت میں 49 روپے اورپاک ٹوبیکو کے فی حصص قیمت میں 42.45 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی۔









