پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 504پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جمعے کے روز ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کر لی۔کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست خریداری کا رجحان غالب رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 504 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جمعے کے روز ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کر لی۔کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست خریداری کا رجحان غالب رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 504 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا جو پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بینکنگ، توانائی، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور آٹو موبائل سیکٹرز میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی ، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2301 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا ۔

مزید خبریں