پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار، 100 انڈیکس1456.61 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد186518.71 پوائنٹس پر بند

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوتیزی کا رحجان برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس1456.61 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد186518.71 پوائنٹس پر بندہوا جو نیا ریکارڈہے۔ کاروبارکے دوران ایک مرحلہ پر انڈیکس نے ایک لاکھ 87 پوائنٹس کے نفسیاتی حد کو بھی عبورکرلیاتھا،گزشتہ روز563کمپنیوں کے 1329.48ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 86.58ارب روپے تھی،299 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،161کی قیمتوں میں کمی …

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوتیزی کا رحجان برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس1456.61 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد186518.71 پوائنٹس پر بندہوا جو نیا ریکارڈہے۔

کاروبارکے دوران ایک مرحلہ پر انڈیکس نے ایک لاکھ 87 پوائنٹس کے نفسیاتی حد کو بھی عبورکرلیاتھا،گزشتہ روز563کمپنیوں کے 1329.48ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 86.58ارب روپے تھی،299 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،161کی قیمتوں میں کمی اور 103 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکا م رہا۔

فیوچرٹریڈنگ کے تحت 21.43ارب روپے کے سودے طے پائے،کے الیکٹرک کے 77888594 حصص،حیسکول 58647439 حصص اوربینک آف پنجاب کے 54525966 حصص کا لین دین ہوا۔ ایل ایس وی وینچر لمیٹڈ،دیوان آٹوموٹیو انجینئرنگ اورسروس انڈسٹریزٹیکسٹائل سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔