اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم ساڑھے سات سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گیاہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج اورسیکورٹیز کمپنیوں کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کامارکیٹ کیپٹلائزیشن 74ارب ڈالرکے قریب ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ ساڑھے سات برسوں کی بلندترین شرح ہے،آخری بارجون 2018میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75ارب ڈالرکے بلندترین سطح پرریکارڈکیاگیاتھا،بینکنگ،کھادسازی اورتیل وگیس کی کمپنیوں کی بہترین کارگردگی سے یہ ممکن ہواہے، مارکیٹ میں گزشتہ روزیومیہ لین …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم ساڑھے سات سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم ساڑھے سات سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گیاہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج اورسیکورٹیز کمپنیوں کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کامارکیٹ کیپٹلائزیشن 74ارب ڈالرکے قریب ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ ساڑھے سات برسوں کی بلندترین شرح ہے،آخری بارجون 2018میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75ارب ڈالرکے بلندترین سطح پرریکارڈکیاگیاتھا،بینکنگ،کھادسازی اورتیل وگیس کی کمپنیوں کی بہترین کارگردگی سے یہ ممکن ہواہے،
مارکیٹ میں گزشتہ روزیومیہ لین دین 85ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ 20برسوں کی بلندترین سطح ہے،یونائٹڈبینک لمیٹڈ (یو بی ایل) مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے حوالہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے یو بی ایل 1.29 ٹریلین روپے(تقریباً 4.6 ارب ڈالر) کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے،
اوجی ڈی سی ایل 4.5 ارب ڈالر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔2023ء میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں یو بی ایل کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 128 ارب روپے تھا اور اس وقت یہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے حوالہ سے تیرہویں پوزیشن پر تھی تاہم تین سال کی مدت کے بعد کمپنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے حوالہ سے سٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔ماڑی گیس 3.1ارب ڈالرکے ساتھ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے حوالہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تیسری بڑی کمپنی ہے، اسی طرح میزان بینک اورایف ایف سی بھی 3.1ارب ڈالرکے ساتھ اس فہرست میں نمایاں ہے۔
سال 2025پاکستان کی سٹاک مارکیٹ سرمایہ کاروں کے لیے مسلسل فائدہ مند اور اعتماد کا سال ثابت ہوا ، پاکستان سٹاک مارکیٹ نے جنوری 2025 سے گزشتہ سال کے اختتام تک امریکی ڈالر کے لحاظ سے 50فیصد منافع فراہم کیا ہے اس سنگ میل کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ ایشیاکی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹس میں شامل ہو چکی ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال 2025 سرمایہ کاروں کے لیے مسلسل فائدہ مند اور اعتماد کا سال ثابت ہوا اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہواہے۔ 18ماہ میں37فیصد اضافے سے اس وقت 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد سرمایہ کارسٹاک مارکیٹ کاحصہ بن چکے ہیں
،کے ایس ای 100انڈکس کا ایک لاکھ85ہزارپوائنٹس کوعبورکرنا تاریخی سنگ میل ہے جوحکومت کی موثر معاشی پالیسیوں، مالی نظم و ضبط، جامع اصلاحات اور معاشی استحکام کی عکاسی کررہاہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں یہ سنگِ میل حکومتی کارکردگی، موثر اصلاحات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا بھی مظہر ہے۔









