پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کا روباری ہفتہ کے اختتام پر مارکیٹ میں تیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 79 ہزار کی نفسیاتی حد کو بھی کا میابی سے عبور کر لیا۔ کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 2679.44 پوائنٹس کے اضافہ کے …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کا روباری ہفتہ کے اختتام پر مارکیٹ میں تیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 79 ہزار کی نفسیاتی حد کو بھی کا میابی سے عبور کر لیا۔

کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 2679.44 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 179034.93 پوائنٹس پر بند ہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔565 کمپنیوں کے 1112.03 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 64.28 ارب روپے تھی،253 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،201 کی قیمتوں میں کمی اور 111 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 13.60 ارب روپے کے سودے طے پائے، بینک آف پنجاب کے 102545745 حصص،کے الیکٹرک 100904860 حصص اور میڈیا ٹائمز لمیٹڈ کے 43632061 حصص کا لین دین ہوا۔ میڈیا ٹائمز لمیٹڈ،کالونی ٹیکسٹائل ملز اور زیفائیر ٹیکسٹائل لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

مزید خبریں