اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 1277.70 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 161935.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 479 کمپنیوں کے 673.45 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 34.64 ارب روپے تھی،275 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،155 کی قیمتوں میں کمی اور 49 کمپنیوں کے …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان، کے ایس ای 100 انڈیکس 1277.70 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 161935.70 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 1277.70 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 161935.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 479 کمپنیوں کے 673.45 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 34.64 ارب روپے تھی،275 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،155 کی قیمتوں میں کمی اور 49 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 357.19 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 49083.13 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1835.48 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 231590.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 9.27 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روز پیس پاکستان لمیٹڈکمپنی کے 51755782 حصص،فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ کے 37673572 حصص اور بینک آف پنجاب کے 36996846 حصص کا لین دین ہوا۔ ٹی پی ایل کارپوریشن پاکستان،انصاری شوگر ملز اور میرپور خاص شوگر ملز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








