پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان، 100 انڈیکس میں 248.01 پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 248.01 پوائنٹس کی کمی کے بعد 161687.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 479 کمپنیوں کے 1214.42 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 41.37 ارب روپے تھی،251 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،192 کی قیمتوں میں کمی اور …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 248.01 پوائنٹس کی کمی کے بعد 161687.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 479 کمپنیوں کے 1214.42 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 41.37 ارب روپے تھی،251 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،192 کی قیمتوں میں کمی اور 36 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کے ایس 30 انڈیکس 132.15 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48950.98 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 866.15 پوائنٹس کی کمی کے بعد 230724.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 9.72 ارب روپے کے سودے طے پائے،کاروبارکے دوران کے الیکٹرک کے 296271166 حصص،بی کو سٹیل لمیٹڈ107340017 حصص اور ٹی پی ایل پر ا پر ٹی لمیٹڈ کے 73346418 حصص کا لین دین ہوا۔ کے الیکٹرک،بی کو سٹیل اور فرسٹ کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔