پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2009ءکے بعد 400 فیصد کا اضافہ ہوا، فوربز میگزین بہتر معاشی ماحول، اقتصادی نمو میں اضافہ اور افراط زر اور شرح سود میں کمی جیسے کئی اقتصادی اشاریے بہتر سمت میں جا رہے ہیں رواں برس معیشت میں 6 فیصد اضافہ ہوا، افراط زر کی شرح 4 فیصد رہی جو چار سال قبل کے مقابلہ میں 10 فیصد کم ہے، ممتاز امریکی کاروباری جریدے کی رپورٹ …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2009ءکے بعد 400 فیصد کا اضافہ ہوا، فوربز میگزین

مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2009ءکے بعد 400 فیصد کا اضافہ ہوا، فوربز میگزین
بہتر معاشی ماحول، اقتصادی نمو میں اضافہ اور افراط زر اور شرح سود میں کمی جیسے کئی اقتصادی اشاریے بہتر سمت میں جا رہے ہیں
رواں برس معیشت میں 6 فیصد اضافہ ہوا، افراط زر کی شرح 4 فیصد رہی جو چار سال قبل کے مقابلہ میں 10 فیصد کم ہے، ممتاز امریکی کاروباری جریدے کی رپورٹ
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) ممتاز امریکی کاروباری جریدے ”فوربز“ نے کہا ہے کہ بہتر معاشی صورتحال کے ساتھ پاکستان کی سٹاک ایکسچینج میں 2009ءسے تقریباً 400 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ہمسایہ مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صرف اس سال یہ اضافہ 40 فیصد رہا۔ فوربز میں شائع ہونے والی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بہتر معاشی ماحول، اقتصادی نمو میں اضافہ اور افراط زر اور شرح سود میں کمی جیسے کئی اقتصادی اشاریے بہتر سمت میں جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2016ءمیں پاکستان کی معیشت میں 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2015ءمیں یہ اضافہ 4.8 فیصد تھا اور افراط زر کی شرح 4 فیصد کے قریب رہی جو چار سال قبل کے مقابلہ میں 10 فیصد کم ہے۔








