اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 2025کے دوران بینکنگ سیکٹر سرفہرست رہا،اس دوران بینکنگ سیکٹر کی آمدن میں 103.8فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، اسی طرح سیمنٹ کے شعبے کا ریٹرن 88.1فیصد، فرٹیلائزر68.5فیصد اور کیمیکلزکے شعبہ کی آمدن میں 58.9فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔ڈیٹا بیس مینجمنٹ کمپنی ’’ذخیرہ‘‘کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس کا مجموعی ریٹرن 51.2فیصد رہا …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2025کے دوران بینکنگ سیکٹر سرفہرست

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 2025کے دوران بینکنگ سیکٹر سرفہرست رہا،اس دوران بینکنگ سیکٹر کی آمدن میں 103.8فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، اسی طرح سیمنٹ کے شعبے کا ریٹرن 88.1فیصد، فرٹیلائزر68.5فیصد اور کیمیکلزکے شعبہ کی آمدن میں 58.9فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔ڈیٹا بیس مینجمنٹ کمپنی ’’ذخیرہ‘‘کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس کا مجموعی ریٹرن 51.2فیصد رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں بینکار ی کے شعبہ سے حاصل ہونے والے منافع جات سب سے زیادہ رہے ہیں اور دوران سال بینکنگ سیکٹر کا مجموعی منافع 103.8فیصد تک بڑھ گیا جوسٹاک ایکسچینج کے مجموعی منافع کا تقریباً45 فیصد بنتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران سیمنٹ سیکٹر پر کی جانے والی سرمایہ کاری منافع کے حصول کی شرح 88.1فیصد رہی جوملک میں بنیادی ڈھانچے اور تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کی عکاسی کرتی ہے۔اسی طرح کھاد تیار کرنے والی صنعتوں کے حصص سے آمدنی کے حصول کی شرح 68.5فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پاور سیکٹر سے 62فیصد منافع حاصل ہوا ہے۔
اسی طرح کیمیکلز کے شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے دوران سال سرمایہ کاروں کو 58.9فیصد منافع حاصل ہوا ہے۔مزید برآں ٹیکسٹائل اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے منافع جات کی شرح بالترتیب 27 اور26.5فیصد رہی ہے جبکہ فوڈ اور آٹوموبائلزکے منافع میں 20فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبہ سے منافع کی شرح 16.3فیصد رہی جبکہ ادویہ سازی ، آئل اینڈ گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے منافع کے حصول کی شرح 9فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال 2026کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا اورکاروبار کے اختتام پر مارکیٹ ایک لاکھ 76ہزار355.49پوائنٹس پر بند ہوئی۔








