اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو حصص کے کاروبار میں مثبت رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 550 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37337.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران مجموعی طور پر 5.346 ارب روپے مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا۔ جمعہ کو 352 کمپنیوں نے کاروبار میں حصہ لیا جن میں سے 282 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ …
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں حصص کے کاروبار میں مثبت رجحان ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 550 پوائنٹس کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو حصص کے کاروبار میں مثبت رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 550 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37337.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران مجموعی طور پر 5.346 ارب روپے مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا۔ جمعہ کو 352 کمپنیوں نے کاروبار میں حصہ لیا جن میں سے 282 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 54 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ سب سے زیادہ حصص کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں میں بینک آف پنجاب ایکس ڈی، یونیٹی فوڈز اور کے الیکٹرک لمیٹڈ شامل ہیں۔








