اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوتیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 111.57 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 117119.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،192 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،225کی قیمتوں میں کمی اور 46 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 1037.86 ملین …
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان برقرار، 100 انڈیکس میں 111.57 پوائنٹس کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوتیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 111.57 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 117119.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،192 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،225کی قیمتوں میں کمی اور 46 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 1037.86 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 46.57 ارب روپے تھی۔ کے ایس 30 انڈیکس 72.19 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 36937.02 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 609.20 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 181978.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 9.42 ارب روپے کے سودے طے پائے۔
گزشتہ روز فوجی فوڈز لمیٹڈکے 89478727 حصص،ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 72001410 حصص اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کے 61073411 حصص کا لین دین ہوا۔صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹد،ایسکارٹ انویسٹمنٹ بینک اور ٹرائی سٹار پاور لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں، مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 52.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔








