پاکستان سٹیزن پورٹل پر کرپشن اور بدعنوانیوں سے متعلق شکایات کے اندراج کے لئے خصوصی کیٹیگری متعارف کرا دی گئی

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل پر کرپشن اور بدعنوانیوں سے متعلق شکایات کے اندراج کے لئے خصوصی کیٹیگری متعارف کرا دی گئی۔ عوام کی سہولت کے لئے اس کو مزید چھ درجوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، ان میں مالی کرپشن ، فراڈ ، میرٹ کی خلاف ورزی، اختیارات کا غلط استعمال اور نا اہلی شامل ہیں۔ …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل پر کرپشن اور بدعنوانیوں سے متعلق شکایات کے اندراج کے لئے خصوصی کیٹیگری متعارف کرا دی گئی۔ عوام کی سہولت کے لئے اس کو مزید چھ درجوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، ان میں مالی کرپشن ، فراڈ ، میرٹ کی خلاف ورزی، اختیارات کا غلط استعمال اور نا اہلی شامل ہیں۔ اس سے پہلے کرپشن سے متعلق شکایات کے لئے جنرل کیٹیگری کا استعمال ہوتا تھا۔ سیٹیزن پورٹل انتظامیہ نے یہ اقدام عوام کی جانب سے درج کی جانے والی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔ حکومتی منصوبوں اور اداروں میں کرپشن سے متعلق شکایات کے اندراج کے لئے مالی کرپشن کی کیٹیگری مخصوص کی گئی ہے۔ اختیارات کے ناجائز/ غلط استعمال پر اب عوام اس سے متعلقہ کیٹیگری میں شکایت درج کراسکتے ہیں جبکہ فراڈ اور دھوکا دہی سے متعلق شکایات اور دستاویزات میں ردوبدل اور جعلی کوائف کے لئے بھی خصوصی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل دن رات وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق عوام کی شکایات حل کرنے کیلئے مصروف عمل ہے۔ خصوصی کیٹیگری متعارف کرانے سے نہ صرف عوام اداروں پر چیک اینڈ بیلنس رکھ سکیں گے بلکہ کرپشن کرنے والوں کو بھی احتساب کے عمل میں لے کر آئیں گے۔

مزید خبریں