پاکستان سٹیزن پورٹل کو67600 شکایات موصول، نظام کے تحت رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 4 لاکھ 3ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) ملک بھر سے وفاقی اور صوبائی وزارتوں ومحکمہ جات اورشہری خدمات کے حوالے سے پاکستان سٹیزن پورٹل کو 67 ہزار 600 سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ اس نظام کے تحت رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 4 لاکھ 3ہزار 795 تک پہنچ گئی ملنے والے شکایات میں سے 762 فوری طور پر حل کردی گئیں‘ سب سے زیادہ 13ہزار 587 شکایات میونسپل …

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) ملک بھر سے وفاقی اور صوبائی وزارتوں ومحکمہ جات اورشہری خدمات کے حوالے سے پاکستان سٹیزن پورٹل کو 67 ہزار 600 سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ اس نظام کے تحت رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 4 لاکھ 3ہزار 795 تک پہنچ گئی ملنے والے شکایات میں سے 762 فوری طور پر حل کردی گئیں‘ سب سے زیادہ 13ہزار 587 شکایات میونسپل سروسز سے متعلقہ جبکہ دوسرے نمبر پر 7ہزار 408 تعلیم سے متعلقہ ہیں‘ اب تک 12ہزار 169 تجاویز دی گئی ہیں۔ پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کے ذرائع کے مطابق اب تک خیبر پختونخوا سے سب سے زیادہ دو لاکھ 31 ہزار 529 ‘ پنجاب سے ایک لاکھ 4 ہزار 968 ‘ سندھ سے 33ہزار 176‘ بلوچستان سے 1985‘ اسلام آباد سے 7ہزار 188‘ گلگت بلتستان سے 472 اور آزاد کشمیر سے ایک ہزار 258 شہریوں نے رجسٹریشن کرائی۔ اب تک امن و امان کے حوالے سے 3ہزار 131‘ مواصلات 1264 ‘ توانائی کے حوالے سے 4ہزار 932‘ صحت 3774‘ لینڈ و ریونیو 3825‘ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے 3ہزار 643‘ لائسنس سرٹیفکیٹ سے متعلقہ 904 ‘ رجسٹریشن سے متعلقہ 110‘ ڈیزاسٹر سے متعلقہ 171 ‘ نادرا سے متعلقہ 690‘ میڈیا سائبر کرائم سے متعلقہ 1204‘ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلقہ 2966‘ امیگریشن و پاسپورٹ سے متعلقہ 542‘ ٹرانسپورٹ 2203‘ ٹیکس و رقوم سے متعلقہ 538 ‘ ترقیاتی منصوبوں سے متعلقہ 3131‘ ماحولیات و فارسٹ سے متعلقہ 950اور سرمایہ کاری سے متعلقہ 427 شکایات موصول ہوئیں۔ اب تک 762 شکایات حل کرلی گئی ہیں جبکہ دیگر پر پیشرفت جاری ہے۔ اس منصوبے کے آغاز سے اب تک ایک دن بھی یہ سسٹم خراب نہیں ہوا۔ اب تک شکایات نمٹانے پر اطمینان کی شرح 4 63. فیصد ہے۔