اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کوآگاہ کیاگیاہے کہ پاکستان سٹیل ملزکے مجموعی اثاثہ جات کاحجم 8 کھرب،28 ارب،9 کروڑ،40لاکھ روپے ہے۔ بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں خورشیداحمدجونیجوکے سوال پروزارت صنعت وپیداوارکی جانب سے ایوان کوآگاہ کیاگیاہے کہ پاکستان سٹیل ملز کے مجموعی اثاثہ جات کاحجم 8 کھرب،28 ارب،9 کروڑ،40 لاکھ روپے ہے جس میں طویل مدتی اثاثوں کا حجم 8 کھرب،13 ارب،54 کروڑ،،40لاکھ روپے اورقلیل مدتی اثاثوں کاحجم …
پاکستان سٹیل ملزکے مجموعی اثاثہ جات کاحجم 8 کھرب،28 ارب،9 کروڑ،40لاکھ روپے،جولائی سے لیکر جنوری 2026ء تک کی مدت میں تنخواہوں کی مدمیں 261.81 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی، وزارت صنعت وپیداوارکی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب

مزید خبریں
اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کوآگاہ کیاگیاہے کہ پاکستان سٹیل ملزکے مجموعی اثاثہ جات کاحجم 8 کھرب،28 ارب،9 کروڑ،40لاکھ روپے ہے۔ بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں خورشیداحمدجونیجوکے سوال پروزارت صنعت وپیداوارکی جانب سے ایوان کوآگاہ کیاگیاہے کہ پاکستان سٹیل ملز کے مجموعی اثاثہ جات کاحجم 8 کھرب،28 ارب،9 کروڑ،40 لاکھ روپے ہے جس میں طویل مدتی اثاثوں کا حجم 8 کھرب،13 ارب،54 کروڑ،،40لاکھ روپے اورقلیل مدتی اثاثوں کاحجم 14 ارب،54 کروڑ،50لاکھ روپے ہے۔
ایوان کوآگاہ کیاگیاہے کہ جولائی سے لیکرجنوری 2026ء تک کی مدت میں ملازمیں کوتنخواہوں کی مدمیں 261.81 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ایوان کوبتایاگیا ہے کہ سٹیل ملز ڈائون سٹریم صنعتوں اوررہائشی کالونیوں کی پانی کی فراہمی پرنقصان برداشت کررہاہے، سٹیل ملزانتظامیہ نے یہ معاملہ کالونیوں اورکے ڈبلیواینڈایس سی کے ساتھ اٹھایا ہے۔ایوان کوبتایاگیاہے کہ حکومت کی ہدایت پرجولائی 2024ء کے بعد سے گیس کی فراہمی منقطع ہے اورفی الحال گیس کی فراہمی پراخراجات برداشت نہیں کئے جارہے۔








