اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے لاہور میں ہونے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے جس سے کرکٹ شائقین کو اپنے سپر سٹارز کو اپنی سرزمین پر کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے گا، پاکستان کے لوگوں کو کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاﺅ …
پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہونے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے ،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے لاہور میں ہونے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے جس سے کرکٹ شائقین کو اپنے سپر سٹارز کو اپنی سرزمین پر کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے گا، پاکستان کے لوگوں کو کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاﺅ ہے، شائقین سے سیکیورٹی کے ساتھ تعاون کی اپیل کروں گا کیونکہ یہ بہت ضروری ہے، پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے جس کا ہر بندہ ملک کا مجاہد اور محافظ ہے اس لیے دہشت گرد ہمارے حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتے، پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کے لیے جتنی سیکیورٹی دینی پڑی دیں گے اور فول پروف اقدامات کیے جائیں گے اور پوری دنیا دیکھے گی کہ لاہور میں فائنل دیکھنے شائقین کی بے پناہ تعداد پہنچے گی اور یہ فائنل بہترین اور پرامن طریقے سے انعقاد پذیر ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کیپیٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا









