راولپنڈی۔14اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے جہاں وہ (کل) بروز منگل کو کراچی کنگز کے خلاف اہم میچ کھیلے گی۔ لاہور قلندرز نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دو میچ کھیلے۔ پہلے میچ میں انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم دوسرے میچ میں قلندرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے …
پاکستان سپر لیگ 10 ، لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

مزید خبریں
راولپنڈی۔14اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے جہاں وہ (کل) بروز منگل کو کراچی کنگز کے خلاف اہم میچ کھیلے گی۔ لاہور قلندرز نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دو میچ کھیلے۔ پہلے میچ میں انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم دوسرے میچ میں قلندرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 79 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فتح کے لیے پُر عزم ہیں۔








