پاکستان سینیٹ نے پارلیمانی سفارتکاری میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، سینیٹر فاروق ایچ نائیک بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی اقوام متحدہ کے امور سے متعلق کمیٹی کے ممبر نامزد

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سینیٹ نے پارلیمانی سفارتکاری میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو متفقہ طور پر بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی اقوام متحدہ کے امور سے متعلق کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا گیا ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ کو بدھ کو کمیٹی کی گورننگ کونسل کے جنیوا سو ئٹزر لینڈ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سینیٹ نے پارلیمانی سفارتکاری میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو متفقہ طور پر بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی اقوام متحدہ کے امور سے متعلق کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا گیا ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ کو بدھ کو کمیٹی کی گورننگ کونسل کے جنیوا سو ئٹزر لینڈ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ طور پر ممبر منتخب کر لیا جائے گا اور وہ اقوام متحدہ کے امور سے متعلق کمیٹی کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نامزد کیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے ان کی نامزدگی کی تائید کی۔ وہ اس سے قبل بھی اقوام متحدہ سے متعلق بین الاقوامی پارلیمانی یونین کے گروپ کے ممبر رہے اور ان کی کاوشوں سے دونوں اداروں کے مابین رابطہ کاری میں استحکام پیدا ہوا جس کے نتیجے میں آئی پی یو کی اقوام متحدہ کے امور سے متعلق مستقل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کیے گئے معاہدوں اور وعدوں پر عملدآمد یقینی بنا نے کےلئے کوشاں ارکان پارلیمنٹ کے لئے راہیں ہموار کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ارکان پارلیمنٹ آپس میں گفت و شنید کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانے میںمعاون ہوتے ہیں