پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا کریڈٹ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے ، میاں ریا ض حسین پیرزادہ

اسلام آباد۔ 11 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا کریڈٹ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے‘ میاں نواز شریف اگر دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر نہ ہوتے تو آج حالات بہتر نہ ہوتے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر میاں رضا حسین …

اسلام آباد۔ 11 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا کریڈٹ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے‘ میاں نواز شریف اگر دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر نہ ہوتے تو آج حالات بہتر نہ ہوتے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر میاں رضا حسین پیرزادہ نے کہا کہ سی سی آئی نے اتفاق رائے سے پہلے بھی اور اب بھی واٹر پالیسی مرتب کی۔ فضلے اور انڈسٹریل ویسٹ کے حوالے سے صوبوں کو ہم نے بار بار خطوط لکھے کہ انسانوں اور جانوروں پر اس کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تمام وزراءاعلیٰ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس معاملے کو واٹر پالیسی سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔