اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):پاکستان سے میجر (ریٹائرڈ) مسعود حیدر ملک ورلڈ اتھلیٹکس لیول تھری کوچنگ کورس میں شرکت کیلئے9 نومبر کو جنوبی کوریا روانہ ہوں گے۔ ورلڈ اتھلیٹکس لیول تھری کوچنگ کورس 11 سے 22 نومبر تک جنوبی کوریا میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر سے کوچز شرکت کریں گے۔ انٹرنیشنل کوچ مسعود حیدر ملک نے ان کو ورلڈ اتھلیٹکس لیول تھری کوچنگ کورس کے لئے نامزد کرنے …
پاکستان سے میجر (ریٹائرڈ) مسعود حیدر ملک ورلڈ اتھلیٹکس لیول تھری کوچنگ کورس میں شرکت کیلئے 9 نومبر کو جنوبی کوریا روانہ ہونگے

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):پاکستان سے میجر (ریٹائرڈ) مسعود حیدر ملک ورلڈ اتھلیٹکس لیول تھری کوچنگ کورس میں شرکت کیلئے9 نومبر کو جنوبی کوریا روانہ ہوں گے۔ ورلڈ اتھلیٹکس لیول تھری کوچنگ کورس 11 سے 22 نومبر تک جنوبی کوریا میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر سے کوچز شرکت کریں گے۔ انٹرنیشنل کوچ مسعود حیدر ملک نے ان کو ورلڈ اتھلیٹکس لیول تھری کوچنگ کورس کے لئے نامزد کرنے پر جنوبی ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر و چیئرمین جنوبی ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل محمد اکرم ساہی (ریٹائرڈ) اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) وجاہت حسین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان آرمی اتھلیٹکس ٹیم کی تقریباً دس سال تک کوچنگ کرنے والے میجر (ریٹائرڈ) مسعود حیدر ملک پہلے پاکستانی کوچ ہیں جو ورلڈ اتھلیٹکس لیول تھری کوچنگ کورس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل میجر (ریٹائرڈ) مسعود حیدر ملک نے لیول ون کوچنگ کورس پاکستان میں کیا تھا اور لیول ٹو کورس گزشتہ برس بنکاک تھائی لینڈ میں کیا تھا اور اس سے قبل بدھا پیسٹ، ہنگری میں اولمپکس سکالرشپ پر انٹرنیشنل اتھلیٹکس اور جنرل کنڈیشنگ کورس بھی کرچکے ہیں۔








