پاکستان علماء کونسل کامولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل نے جنوبی وزیرستان لوئر میں ہونے والے بم دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ہفتہ کے روز یہاں جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمو داشرفی ، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، علامہ …

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل نے جنوبی وزیرستان لوئر میں ہونے والے بم دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ہفتہ کے روز یہاں جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمو داشرفی ، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، علامہ طاہر الحسن، مولانا حافظ مقبول احمد ، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا محمد طاہر عقیل اعوان و دیگر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی جنگ مسلط کرنے والوں کو ناکامی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان اورقومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں، مولانا سلطان محمد پر حملے کے بعد یہ بات بھی واضح ہو گئی کہ دہشت گردوں کا دین ، اسلام اور علماء سے کوئی تعلق نہیں ہے،فتنہ خوارج ہر پاکستانی کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، علماء و مشائخ پر حملے اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ پاکستان میں اعتدال پسند اور خوارج کے خلاف سوچ کو ختم کرنے کیلئے فتنہ خوارج مسلسل دہشت گردی کر رہا ہے ۔

 

مزید خبریں