اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے)اور کمبوڈیا کے وزیر تجارت کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دواسازی کی تجارت کو تیز کرنے، ریگولیٹری عمل کو ہموار کرنے اور کمبوڈیا میں فارماسیوٹیکل آپریشنز کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے بات چیت کی گئی۔ بات چیت کے دوران پی پی ایم اے کی قیادت اور رکن کمپنیوں نے کمبوڈیا کے …
پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور کمبوڈیا کے وزیر تجارت کے درمیان اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے)اور کمبوڈیا کے وزیر تجارت کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دواسازی کی تجارت کو تیز کرنے، ریگولیٹری عمل کو ہموار کرنے اور کمبوڈیا میں فارماسیوٹیکل آپریشنز کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے بات چیت کی گئی۔
بات چیت کے دوران پی پی ایم اے کی قیادت اور رکن کمپنیوں نے کمبوڈیا کے وفد کا خیرمقدم کیا۔کمبوڈین فریق نے صنعت کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور ہموار تجارتی عمل کی ضرورت کو تسلیم کیا۔دونوں فریقوں نے فالو اپ میٹنگز کے ذریعے رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ مسائل کو حل کرنے اور عملی حل پیش کرنے کے لیے دونوں ممالک کی فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشنز کے درمیان روابط بڑھانے کی تجویز پیش کی۔اجلاس مضبوط تجارتی صلاحیت کو قابل عمل بنانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔








