اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پفوا نے ہمیشہ رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ہیلتھ کیئر سامان عطیہ کرنے کیلئے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیر …
پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) کے زیر اہتمام وزارت خارجہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ہیلتھ کیئر سامان کا عطیہ وزارت خارجہ کے افسران کو اس رفاہی کام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پفوا نے ہمیشہ رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پفوا نے ہمیشہ رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ہیلتھ کیئر سامان عطیہ کرنے کیلئے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا مقصد کورونا چیلنج سے ہراول دستے کے طور پر نبرد آزما ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ تقریب میں پفوا کی طرف سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے کورونا حفاظتی لباس، ماسکس اور دیگر حفاظتی سامان کا عطیہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کورونا وبائی چیلنج سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ہمت، جذبہ اور عزم کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کے افسران کو اس رفاہی کام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پفوا نے ہمیشہ رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وزیر خارجہ نے پفوا کی طرف سے عطیہ کیا گیا ہیلتھ کیئر حفاظتی سامان پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے حوالہ کیا۔ وی سی شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی نے کہا کہ ہم نے ٹیلی میڈسن سینٹر قائم کیا ہے جہاں تین ہزار ڈاکٹرز رجسٹر ہو چکے ہیں جو آن لائن طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ ہسپتالوں پر بوجھ کم سے کم ہو، کل صدر پاکستان نے پروٹیکٹ پاکستان پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔ وائس چانسلر نے ہیلتھ کیئر حفاظتی سامان عطیہ کرنے پر وزارت خارجہ اور پفوا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔








