لاہور۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل 15 جنوری سے ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں ہونے والی 3 روزہ 5ویں پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کرے گی۔ ترجمان کے مطابق بدھ کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ادیس ابابا افریقی سفارت کاری کا مرکز اور پاکستان و …
پاکستان فرنیچر کونسل ایتھوپیامیں ہونیوالی پاک افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس میں شرکت کرے گی، میاں کاشف اشفاق

مزید خبریں
لاہور۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل 15 جنوری سے ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں ہونے والی 3 روزہ 5ویں پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کرے گی۔
ترجمان کے مطابق بدھ کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ادیس ابابا افریقی سفارت کاری کا مرکز اور پاکستان و افریقہ کے درمیان اقتصادی تعاون ، پائیدار ترقی اور اس براعظم کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم مقام ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد پاکستانی برآمد کنندگان اور افریقی درآمد کنندگان کے درمیان بامعنی کاروباری روابط کو سہل بنانا ہے،نمائش میں فرنیچر سمیت متنوع مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔انہوں نےکہا کہ سنگل کنٹری نمائش پاکستانی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی جس سے باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع میسر آئیں گے۔
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وفاقی وزارت تجارت کے زیر اہتمام اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے منعقد ہونے والی یہ تقریب پاکستان کی ’’لک افریقہ‘‘پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کی عکاس ہے۔








