پاکستان فرنیچر کونسل نے 2024 میں17 بڑی بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کی،میاں کاشف اشفاق

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل نے2024 میں دنیا بھر میں17 بڑی بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کی،جن میں اعلی معیار کا پاکستانی فرنیچر اور دستکاری مصنوعات پیش کی گئیں،جس سے برآمدی آرڈرز کے حصول اور پاکستانی فرنیچر کے فروغ میں بڑی مدد ملی۔بدھ کو یہاں سال کے پہلے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا …

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل نے2024 میں دنیا بھر میں17 بڑی بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کی،جن میں اعلی معیار کا پاکستانی فرنیچر اور دستکاری مصنوعات پیش کی گئیں،جس سے برآمدی آرڈرز کے حصول اور پاکستانی فرنیچر کے فروغ میں بڑی مدد ملی۔بدھ کو یہاں سال کے پہلے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ان نمائشوں میں شرکت سے پاکستانی فرنیچر کے تنوع، پائیداری اور منفرد ڈیزائنوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم میسر آئے اور مختلف ممالک کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مدد ملی۔

اس سے پاکستان کے روایتی اور عصری فرنیچر کو کامیابی سے دنیا بھر میں متعارف کروانے کے مواقع ملے۔اس میں ہاتھ سے بنے ہوئے لکڑی کے کام اور جدید ڈیزائن کی مصنوعات شامل ہیں جنہوں نے عالمی منڈیوں میں بڑی جگہ بنائی ہے۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پی ایف سی کی کوششوں کا مقصد تجارتی روابط کو فروغ دینا، نئی منڈیوں کی تلاش اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فرنیچر کی موجودگی کو بڑھانا ہے۔ان نمائشوں سے نہ صرف پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط ہوئے بلکہ قیمتی برآمدی آرڈرز کے حصول میں بھی مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایف سی مقامی دستکاری کو فروغ دینے اور عالمی فرنیچر مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

مزید خبریں