پاکستان فرنیچر کونسل کا معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین

پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) نے معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) نے معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے افواجِ پاکستان کی قومی دفاع کیلئے بے مثال خدمات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کوخراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے ہر محاذ پر غیر معمولی جرات، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ مادرِ وطن کے دفاع کو اولین ترجیح دی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران افواجِ پاکستان نے بروقت، مؤثر اور ذمہ دارانہ ردعمل دیتے ہوئے قومی سلامتی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی، عسکری تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں آج بھی عالمی عسکری اداروں میں توجہ کا مرکز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کیلئے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔میاں کاشف اشفاق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی کاروباری برادری اور صنعتکار ملکی ترقی اور قومی استحکام کیلئے افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہتے رہیں گے۔