کراچی۔19 مارچ (اے پی پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کی بڑی تعدادیومیہ اجرت پر کام کرتی ہے اور لاک ڈان سے زیادہ تر غریب اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے متاثر ہونگے اس لئے حکومت سمجھتی ہے کہ پاکستان کسی لاک ڈان کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ، وزیراعظم پاکستان تمام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور وائرس سے متاثرہ …
پاکستان لاک ڈان کا متحمل نہیں ہو سکتا ، گورنرسندھ

مزید خبریں
کراچی۔19 مارچ (اے پی پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کی بڑی تعدادیومیہ اجرت پر کام کرتی ہے اور لاک ڈان سے زیادہ تر غریب اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے متاثر ہونگے اس لئے حکومت سمجھتی ہے کہ پاکستان کسی لاک ڈان کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ، وزیراعظم پاکستان تمام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور وائرس سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے قائد اعظم انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرکورونا وائرس کے کنٹرول کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائز ہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زمان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی کی ڈس انفیکشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عاصم محمود خان بھی موجود تھے ۔ گورنرسندھ کو ایئر پورٹ پر حکام نے وائرس کی تشخیص کے طریقہ کار ، اسکریننگ ، قرنطینہ منتقلی اور اس ضمن میں اٹھائے گئے دیگر اقدامات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔گورنرسندھ نے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنرسندھ نے مزید کہا کہ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس کے لئے پوری قوم کو متحدہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر جس میں دعوتوں ، شادیوں اوردیگر تقریبات سے گریز اور بالخصوص ہاتھ نہ ملانے سے اجتناب کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم احتیاطی تدابیر سے اپنے بچوں کو بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پوری جان سے اس وباءسے عوام کو بچانے کے لئے کوششیں کررہی ہے میری قوم سے اپیل ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں ہم سب ساتھ کھڑے ہیں اور اس کا مقابلہ کریں گے اس ضمن میں وفاق اپنی پوری کوششوں میں لگا ہوا ہے وفاق کے لئے تمام صوبے برابر ہیں یہ وقت ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کا نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ کٹس جو کہ دنیا بھر میں نایاب ہوگئی ہیں فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ایک نئے دور سے گذر رہی ہے اس معاملہ میں اگر ہم ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھاتے رہیںگے تو اس سے بچنا مشکل ہوگا۔ایک اور سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہاکہ وزیراعظم اور نیشنل سکیورٹی کونسل کو مشورہ دیا تھا کہ فوری طور پر شادی ہال اور سینیماءگھر بند کردیئے جائیں اس پر عملدرآمد ہورہاہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی محلہ میں یا گھر میں تقریبات کررہا ہے تو اسے بند کرنا ہوگا کیونکہ اس وائرس سے تمام لوگوںکو خطرات ہیںہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے ۔ گورنرعمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 1500 ٹیسٹ کٹس حکومت سندھ اور صوبہ کے ہسپتالوں کو دی ہیں اور 200 ٹیسٹ مشینیں بھی دی جارہی ہیں جبکہ این ڈی ایم اے کے ذریعہ جلد لاکھوں کی تعداد میں ماسک بھی فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اگر کسی جگہ عوامی اجتماعات ہورہے ہیں تو اس سے انتظامیہ اور سندھ حکومت کو آگاہ کریں کیونکہ اجتماعات کے ذریعہ کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پر اس ضمن بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو اس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ حکومت کے اقدامات کی تشہیر کے ذریعہ عوام کو اطمینان بھی دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیز اسٹر منیجمنٹ اتھارٹی مکمل طور پر فعال ہے اور وہ خود اتھارٹی کے چیئر مین جنرل افضل سے رابطہ میں ہیں تاکہ صوبہ میں کورونا وائرس کی تشخیص اور ان سے متاثرہ افراد کی بحالی کو جلد از جلد ممکن بنا یا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے لئے احتیاطی تدابیر کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں اس ضمن میں ایئر پورٹ کے بعد شہرکے ریلوے اسٹیشنز سٹی اور کینٹ کو سینی ٹائز کیا جائے گا ۔








