پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 2.09 بلین روپے کے سودے طے پائے

کراچی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.09 بلین روپے کے سودے ہوئے۔منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3028 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.08 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 5926 رہی۔ سب سے زیادہ سودے …

کراچی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.09 بلین روپے کے سودے ہوئے۔منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3028 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.08 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 5926 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 783.22 ملین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 23.37 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودے کی مالیت 564.38 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 115.09 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 2.87 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 5 لاٹ کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.84 ملین روپے رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply