پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.85 ارب روپے کے سودے

کراچی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.85 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3079 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.85 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 11428 رہی۔ سب سے زیادہ سودے …

کراچی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.85 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3079 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.85 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 11428 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.55 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.46 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 738.69 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 58.19 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 31.94 ملین روپے اور برنٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.62 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 8 لاٹس کا سودے ہوئے جن کی مالیت 3.10 ملین روپے رہی۔

Leave a Reply