پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عوامی عدالت میں ناکام ہونے والے قانون کی عدالت میں بھی ناکام ثابت ہوں گے،پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں سرکاری خرچہ پر جلسے کررہی ہے، پاکستان کے ادارے آزاد ہیں ، فیصلے میرٹ اور ثبوتوں پر کئے جائیں گے۔پیر کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عوامی عدالت میں ناکام ہونے والے قانون کی عدالت میں بھی ناکام ثابت ہوں گے،پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں سرکاری خرچہ پر جلسے کررہی ہے، پاکستان کے ادارے آزاد ہیں ، فیصلے میرٹ اور ثبوتوں پر کئے جائیں گے۔پیر کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں بدعنوان ثابت ہوچکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اورجنرل سیکرٹری کی جوڑی جو تحریک انصاف کی رہنمائی کررہی تھی، نے پی ٹی آئی کو ہائی جیک کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف ریفرنس کی سماعت تھی اورکئی مرتبہ ان کے وکیل کہہ چکے ہیں کہ چوری ہم نے کی ہے تاہم اس کے باوجود الیکشن کمیشن سے کہتے ہیں کہ آپ کیس کی سماعت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کتنی مرتبہ دلیلیں بدل کر اور قانون کے سہارے ڈھونڈ کرچھپتے رہیں گے۔

Leave a Reply