پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عوام کی طاقت سے وزیراعظم بنے اورعوام ہی ان سے یہ عہدہ واپس لے سکتی ہے، مخالفین کی خواہشات پر وزیراعظم مستعفی نہیں ہونگے، سیاسی مخالفین کو سیاسی میدان میں شکست دی ۔پاکستان پیپلزپارٹی سندھ اور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں عوامی …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عوام کی طاقت سے وزیراعظم بنے اورعوام ہی ان سے یہ عہدہ واپس لے سکتی ہے، مخالفین کی خواہشات پر وزیراعظم مستعفی نہیں ہونگے، سیاسی مخالفین کو سیاسی میدان میں شکست دی ۔پاکستان پیپلزپارٹی سندھ اور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے،2018ءکو انتخابات میں ان کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواست کی سماعت کی جائے، عمران خان کے خلاف ہماری پٹیشن کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر 5ججوں نے دستخط کئے ہیں، فیصلے میں لکھا ہے کہ وزیراعظم نااہل نہیں ہیں، عمران خان صرف اس ادارے کو ٹھیک سمجھتے ہیں جو ان کے حق میں فیصلہ دے۔

Leave a Reply