حیدرآباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا توہم نے انہیں اپنا تاحیات قائدبنالیا ہے، نواز شریف کا بیانیہ مقبول عام ہوا ہے، مسلم لیگ (ن) کو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملے گا، سندھ میں بھی حیرت انگیز رزلٹ دیں گے ،وفاق نے …
پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ کا اے پی پی کو انٹرویو

مزید خبریں
حیدرآباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا توہم نے انہیں اپنا تاحیات قائدبنالیا ہے، نواز شریف کا بیانیہ مقبول عام ہوا ہے، مسلم لیگ (ن) کو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملے گا، سندھ میں بھی حیرت انگیز رزلٹ دیں گے ،وفاق نے سندھ میں جو کام کرائے ہیں وہ پیپلز پارٹی کی سابق وفاقی حکومت نے نہیں کرائے، سندھ میں مسلم لیگ (ن) نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، شہباز شریف نے کراچی کا دو مرتبہ دورہ کیا ہے، مئی کے شروع میں وہ حیدرآباد ، میر پور خاص، نوابشاہ ، سکھر اور لاڑکانہ کا دورہ کریں گے، جمہوری ، سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ہر ادارے کو اپنی حدود میں کام کرنا ہو گا، 12مئی سانحہ کراچی پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی کو دیئے گئے پینل انٹرویو میں کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے رہنما کھیئل داس کوہستانی اور خالد شیخ بھی موجود تھے۔ سید شاہ محمد شاہ نے کہاکہ سب کو نظر آرہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے، اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نواز شریف کی مقبولیت کو ختم کیا جاسکتا ہے نہ انہیں عوام کے دلوں سے نکالا جاسکتا ہے۔








