پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت کے دوران میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی،ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت کے دوران میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ ہفتہ کو.ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اظہار کی آزادی پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت کے دوران میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ ہفتہ کو.ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اظہار کی آزادی پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص کو اس مسئلے کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرنے کا حق ہونا چاہئے۔ سیاسی اور اخلاقی مسائل پر نقطہ نظر متوازن ہونا چاہئے۔مصدق ملک نے کہا کہ میمو گیٹ اسکینڈل جیسے قومی اشوز کی تحقیقات کی جانی چاہئے۔

Leave a Reply