اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2013ءمیں اقتدار سنبھالتے ہی نہ صرف ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام شروع کیا بلکہ امن و امان کی بہتر صورتحال سمیت توانائی بحران کے خاتمے اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مثبت اقدامات کیے جن کی بدولت آج کا پاکستان 2013ء …
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مثبت اقدامات کیے ،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2013ءمیں اقتدار سنبھالتے ہی نہ صرف ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام شروع کیا بلکہ امن و امان کی بہتر صورتحال سمیت توانائی بحران کے خاتمے اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مثبت اقدامات کیے جن کی بدولت آج کا پاکستان 2013ء سے کافی بہتر اور پرامن ہے جس کی معیشت بھی روز بروز مستحکم ہو رہی ہے جبکہ توانائی بحران کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ عام انتخابات میں عوام کے پاس سرخرو ہو کر جائیں گے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا تحفہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی کا کارنامہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک سے نہ صرف بجلی بحران کا خاتمہ کیا ہے بلکہ گیس کی کمی پر بھی کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کے بہت بڑے کارنامے ہیں۔









